۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا شیخ احمد نوری

حوزہ/ رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان نے شھید سید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید سید ضیاء الدین رضوی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے شہید سید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید سید ضیاء الدین رضوی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ شہید اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اور علاقہ میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں لازوال کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کے اجتماعی، سیاسی، سماجی اور تعلیمی حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے افکار و نظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جنہیں اجاگر کرنے کی اشدضرورت ہے اور اُن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .